دن دیہاڑے خواتین پولیو ورکرز کا قتل صوبے میں امن وامان کی خراب صورتحال حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے،فرزانہ بلوچ

بدھ 26 نومبر 2014 19:07

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کی رہنماء اور میٹر وپولٹین کارپوریشن کوئٹہ کی ممبر فرزانہ بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دن دیہاڑے خواتین پولیو ورکرز کا قتل صوبے میں امن وامان کی خراب صورتحال حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی تو دور کی بات تعلیمی اداروں کی زبوں حالی سب کے سامنے ہیں صوبائی دارالخلافہ تخت تربت سے چند کلو میٹر دور فاصلے پر واقع اسکولوں میں آج بھی ٹاٹ کلچر کا دور دورہ ہے بچیوں کے اسکولوں میں ان کیلئے بیت الخلاء اور پینے تک کا پانی موجود نہیں ستم بالا سردیوں سے بچاؤ کیلئے کسی قسم کا انتظام تک موجود نہیں کوئٹہ شہر کی دیہی علاقوں میں اسکولوں کی حالت زار دیکھ کر یوں لگتا ہے کہ جیسے ہم آج بھی پتھر کے دور میں زندگی گزار رہے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ آج جو لوگ صوبے میں ترقی کے دعوے کررہے ہیں اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لیکر مسند اقتدار تک پہنچے ان کی کارکردگی صوبے کے عوام کے سامنے کھلی کتاب کی طرح ہے ہم دعاگوں ہیں کہ یہ حکومت اپنی مدت پوری کرے تاکہ عوام کے سامنے ان کے چہرے بے نقاب ہوں کہ انہیں صوبے کے عوام سے کتنی محبت ہے آج کوئٹہ شہر میں جس طرح پولیو ورکرز کو سرعام قتل کیا گیا وہ صوبے میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر حکومت کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے ؟ جولوگ پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر صوبے میں امن وامان کے بہتر صورتحال کے گن گاتے تھے ان کی زبان نہیں تھکی ان کے دعوے عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

کوئٹہ اور بالخصوص صوبے کے حالات اس قدر خراب ہوچکے ہیں کہ کئی کئی افراد کا قتل عام اب روز کا معمول بن چکا ہے اور لوگ شام ہوتے ہی اپنے گھروں میں محصور ہوجاتے ہیں ۔کاروبار زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئی ہے اور سڑکوں پر ہوں کا عالم ہوتا ہے ۔صوبائی حکومت کے اراکین گھروں میں بیٹھ کر ٹی وی پر صوبے کے حالات اور واقعات کا جائزہ لیتے ہیں ۔ہمیں آج بھی فخر ہے کہ ہمارے قائد سردار اختر مینگل کے مختصر دور حکومت میں صوبے کے امن وامان کے حالات مثالی تھے جو روز روشن کی طرح عوام پر عیاں ہے ۔

آج بھی بلوچستان کی مظلوم ومحکوم اور پسے ہوئے غریب عوام کی نظریں سردار اختر جان مینگل کی مدبرانہ قیادت پر لگی ہوئی ہے ۔اور عوام کو یقین ہے کہ صوبے کی مخدوش حالات کو ان کے سوا اور کوئی بہتر نہیں کرسکتا

متعلقہ عنوان :