اس بار مارنہیں کھائیں گے، جمعے کو دھاندلی کے ثبوت پیش کروں گا: عمران خان
بدھ 26 نومبر 2014 19:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ 30نومبر کو اسلام آباد میں ملک بھر سے لاکھوں افراد پہنچیں گے جن میں ہر قسم کے لوگ شامل ہوں گے تاہم اس بار ہمارے کارکن مار نہیں کھائیں گے اور پولیس کے تشدد کا مقابلہ کریں گے۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جمعے کو پریس کانفرنس کر کے میڈیا کے سامنے دھاندلی کے ثبوت پیش کروں گا، ہماری تحریک جاری رہے گی اور دھرنے کا مقام کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے تاہم اگر دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو خاموش نہیں رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکن دہشت گرد اس لئے ہیں کہ ان کے پاس ’گو نواز گو‘ کا ہتھیار ہے، حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ پاکستان کا بچہ بچہ جاگ گیا ہے اور پرویز رشید جیسے درباری جن کا سیاست سے کچھ لینا دینا نہیں اس حکومت کو بچا نہیں سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ون وے کی خلاف و رزی روکنے کیلئے لاہور کی مرکزی شاہراہوں پر ٹائر کلرز لگانے کا فیصلہ
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
جیمز اور جیولری میں سرمایہ کاری کیلئے غیر ملکی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی،آصف علی زرداری
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.