ژوب میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا

بدھ 26 نومبر 2014 18:48

ژوب( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) ژوب میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرکے 5 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی فورسز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر سنبازہ روڈ پر گداخیل کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپے کے دوران 15 کلاشنکوف ، 5 رائفلز ، 30 پسٹل ،ہزاروں راؤنڈز اور ایک گاڑی کو قبضے میں لے لیا اس دوران 5 افراد کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :