ملک کی موجودہ صورت حال میں مڈٹرم الیکشن قریب ترہیں ،مسائل میں گھیرے لوگ سٹرکوں پر دھرنہ ہی دیں گے، ساتھیوں قبائلی عمائدین کی مشاروت سے جلد ہی ملک گیر سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گا، بلوچستان کے ہر بچے کو تعلیم یافتہ نوجوان بنانے کا خواہش مند ہوں،

رند قبائل کے سرابرہ سابق وفاقی وزیر چیف آف رند سردار یار محمد رند کی گفتگو

بدھ 26 نومبر 2014 18:48

سبی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) رند قبائل کے سرابرہ سابق وفاقی وزیر چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال میں مڈٹرم الیکشن قریب ترہیں مسائل میں گھیرے لوگ سٹرکوں پر دھرنہ ہی دیں گے ساتھیوں قبائلی عمائدین کی مشاروت سے جلد ہی ملک گیر سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گا بلوچستان کے ہر بچے کو تعلیم یافتہ نوجوان بنانے کا خواہش مند ہوں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

26نومبر 2014ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر آل پاکستان جرنلسٹس کونسل (ر) کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن سید طاہرعلی ، سبی یونین آف جرنلسٹس کے صدرمیر جاوید بلوچ،فنانس سیکرٹری حاجی سعید الدین طارق ،جوائنٹ سیکرٹری حاجی قاسم شاہ بخاری بھی موجود تھے چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہبلوچستان کے اصل وارث بلوچستان کی ترقی خوشحالی کے خواہاں ہے پاکستان کی ترقی کیلئے بلوچستان کا احساس محرومی کا خاتمہ ضروری سمجھتا ہوں جب تک اسلام آباد میں بیٹھے حکمران عملی طور پر بلوچستان کے حل طلب مسائل کوحل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کرتے اس وقت تک بلوچستان کا مسئلہ حل نہیں ہوگا اور نہ ہی بندوق کی گولی کسی مسئلہ کا حل ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ سازشی عناصر نے بلوچستان کے قبائلی نظام کے خلاف جواز پروپیگنڈا کررکھا ہے بلوچستان کے قبائلی نظام دنیا کا بہترین نظام ہے جس میں ہر مسئلہ کا حل موجود ہے بلوچستان کے سرداروں نے ہمیشہ بلوچستان کی تعمیر وترقی خوشحالی میں اہم رول ادا کیا چیف آف رند سردار یار محمد رند نے کہا کہ تعلیم پر توجہ دینے والی قومیں ترقی کی منازل طے کرتی نظر آتی ہیں بلوچ قوم کو بھی قلم کتاب سے اپنا رشتہ جوڑ کر ترقی کی منزل طے کرنا ہوگی پڑھا لکھا بلوچستان کے خواب کو عملی جامعہ پہنانے کیلئے پہلے مرحلہ میں شوران میں جدید ریذیڈیشنل کالج کا قیام عمل میں لانے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے گئے ہیں جہاں پر 160 طلباء کو داخلہ دیا جائے گا اور جدید و عالمی معیار کے مطابق ان کی تعلیم وتربیت کی جائے گی اور درسی کتب سمیتکفالت کے تمام اخراجات اپنی مدد آپ کے تحت کروں گا ائندہ چھ ماہ میں کالج کی تعمیرات مکمل کرلی جائے گی شوران میں کالج کے قیام کے بعد بلوچستان کے سرحدی علاقہ حب میں بھی جدید ریذیڈیشنل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گاجس کیلئے زمین بھی حاصل کرلی گئی ہے ہمار ا مقصد بلوچ قوم اور بلوچستان کو تعلیمی میدانوں میں کامیاب کرنا ہے تاکہ بلوچستان کی ترقی خوشحالی تعلیم یافتہ نسل کے ہاتھوں میں ہو جو بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکیں چیف آف رند سردار یار محمد رند نے ایک سوال پر کہا کہ جب عوام کو حقوق نہیں ملیں گے مسائل حل نہیں ہونگے تو عوام ضرور احتجاج کرے گی ابھی تو عوام صرف سٹرکوں چوکوں پر دھرنے دے رہی ہیں وہ قت دور نہیں جب عوام حکمرانوں کے گھروں پر حملہ کردے گی موجودہ حالات میں انتخابات قریب دیکھ رہا ہوں آنے والے انتخابات میں اپنے ساتھیوں قوم قبائلی عمائدین سے مشاروت کے بعد ملکی سلح پر ایسی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان کروں گا جو عوامی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو اورمیرے معیار کے مطابق ہوگی انہوں نے کہا کہ بہت جلد عوام کو خوشخبری دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :