آئی جی پولیس بلوچستان نے پولیو ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ کی رپورٹ 24 گھنٹے میں طلب کرلی

بدھ 26 نومبر 2014 18:48

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) انسپکٹر جنرل پولیس عملیش خان نے کوئٹہ میں پولیو ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ کی رپورٹ 24 گھنٹے میں طلب کرلی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئی جی پولیس عملیش خان نے سی سی پی او کوئٹہ کو ہدایت کردی کہ پولیو ورکرز کی ٹارگٹ کے واقعہ کی رپورٹ 24 گھنٹے کے اندر اندر پیش کی جائے اور واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔