کوئٹہ پولیس نے کاروائی کرکے 5 مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا

بدھ 26 نومبر 2014 18:46

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) کوئٹہ میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 5 مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کچھی بیگ سلیم شاہوانی ے پولیس کے ہمراہ ڈکیتی کی نیت سے کھڑے 5 ڈاکوؤں شبیر ، میر احمد ، جمیل احمد ، نور احمد اور محمد فاروق کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل ، ایک عدد کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کرلی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔