Live Updates

مری سے ہزاروں افراد کا قافلہ جماعة الدعوة کے زیر اہتمام مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کرے گا، دو قومی نطریے کی حفاظت ، پاکستان میں بیرونی مداخلت کے خاتمہ اور ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے 4، 5دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں مرکزی اجتماع ایک سنگ میل ثابت ہو گا ،جتماع کے لیے مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ،مرکزی اجتماع کامقصد نظریہ پاکستان کا تحفظ اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کیلئے عملی کوششیں کرنا ہے،

جماعة الدعوة اسلام آباد زون کے امیر شفیق الرحمن کا اجلاس سے خطاب

بدھ 26 نومبر 2014 18:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) جماعة الدعوة اسلام آباد زون کے امیر شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ مری سے ہزاروں افراد کا قافلہ جماعة الدعوة کے زیر اہتمام مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے اجتماع میں شرکت کرے گا، دو قومی نطریے کی حفاظت ، پاکستان میں بیرونی مداخلت کے خاتمہ اور ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے 4، 5دسمبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں مرکزی اجتماع ایک سنگ میل ثابت ہو گا ۔

اجتماع کے لیے مسلم لیگ (ن)، تحریک انصاف، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے،مرکزی اجتماع کامقصد نظریہ پاکستان کا تحفظ اور ملت اسلامیہ کے اتحاد کیلئے عملی کوششیں کرنا ہے۔اقلیتوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔ تھرپارکر سے ہندوؤں کی بڑی تعداد اجتماع میں شریک ہو گی ان خیالات کا اظہار جماعة الدعوة اسلام آباد زون کے امیر شفیق الرحمن نے مری میں اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ااس موقع پرمری کے امیر محمد قذافی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

شفیق الرحمن نے کارکنان کو اجتماع کے حوالے سے افراد کی شرکت کے اہداف تقسیم کیے جبکہ مختلف کمیٹیاں تشکیل بھی دیں جومذہبی و سیاسی قیادت سمیت طلباء، وکلاء، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شرکت کی دعوت د ے گی۔ شفیق الرحمن نے کہا کہ جماعة الدعوة کا مرکزی تربیتی اجتماع نظریہ پاکستان کے تحفظ ، پاکستان کو درپیش مسائل وخطرات سے آگاہی اور امت مسلمہ بالخصوص اہلیان پاکستان کو ایک صحیح سمت دینے کے لئے ہوتا ہے اس لئے ہم سمجھتے ہیں کہ موجودہ حالات میں اس کی اہمیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 4 دسمبر سے شروع ہونے والے تاریخی اجتماع میں ملک بھر کی قومی مذہبی و سیاسی قیادت سمیت طلباء،اساتذہ، وکلاء سمیت ہر طبقہ فکر کے لاکھوں افراد شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی ملک کے بقاء اور استحکام کا ضامن ہے۔امت مسلمہ کو ایک قوم اورایک ملت بن کر کھڑا ہونا ہو گا ۔ہم سمجھتے ہیں کہ نظریہ پاکستان کا تحفظ اور ملت اسلامیہ کا اتحادبہت ضروری ہے۔

اس کیلئے ہم عملی کوششیں کر رہے ہیں۔شفیق الرحمن نے کہا کہ ہم انڈیا کے ساتھ مذاکرات کے مخالف نہیں ہیں لیکن مذاکرات کس بنیاد پر ہوں یہ بات واضح ہونی چاہئے۔وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے مظفر آباد کے دورہ کے دوران کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنااور یہ کہنا کہ مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کسی طور حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتے‘خوش آئند بات ہے۔نریندر مودی انتہائی متشدد اور دہشت گرد ہے جسے پوری دنیا تسلیم کرتی ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف دہشت گردمودی سے مذاکرات کریں مگر یہ اصولی مئوقف پر ہونے چاہئیں۔دب کر اور جھک کر مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں ۔ کشمیر ایک حل طلب مسئلہ ہے۔اسے حل اور مداخلت کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات