پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والے ظالم اور درندہ صفت انسان ،سخت سزاؤ ں کے مستحق ہیں، آصفہ بھٹو زرداری

بدھ 26 نومبر 2014 18:43

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) سابق صدر آصف علی زردار ی کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں پر حملہ کرنے والے ظالم اور درندہ صفت انسان ہیں وہ سخت سزاؤ ں کے مستحق ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ حملہ کرنے والے ظالموں کو ہمارے بچوں کا خیال ہے نہ ہی ہمار ے ملک کا۔

(جاری ہے)

کوئٹہ میں پولیو لیڈی ہیلتھ ورکرز پر بدھ کو کئے جانے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذ مت کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ حملہ کر نے والے سخت سزاؤں کے مستحق ہیں حملہ آورں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے یاد رہے کہ بدھ کو کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر پولیو رضاکار معمول کے مطابق بچوں کو قطرے پلانے مینگل آبا د جا رہے تھے کہ 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 مسلح دہشت گردوں نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 7 رضاکار شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران 4 زخمی دم توڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :