خیبر ایجنسی آپریشن میں شہید صوبیدار حامد حسین طوری فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقہ میں سپرد خاک

بدھ 26 نومبر 2014 18:39

پارا چنار (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) خیبر ایجنسی میں جاری آپریشن کے دوران شہید صوبیدار حامد حسین طوری کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ بدھ کو آبائی علاقہ زیڑان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ خیبر ایجنسی میں جاری ضرب خیبر آپریشن کے دوران باڑہ دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے، جن میں صوبیدار حامد حسین طوری بھی شامل تھا۔

(جاری ہے)

شہید صوبیدار حامد حسین کو اپنے آبائی علاقہ زیڑان میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر کے کرم ملیشاء کے سینئر آفیسر نے قبر پر پھول رکھنے کے بعد چوق و چوبند دستے نے سلامی دی۔ طوری قبیلے کے مشران نے اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دھرتی کی خاطر پہلے بھی ہزاروں طوری قبائل نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :