Live Updates

تحصیل تنگی کابینہ مکمل تحلیل،عبوری کابینہ اورنئے انتخابات کے لئے جہانزیب خان ڈھکی نگران مقرر،

ہر یونین کونسل سے سینکڑوں کی تعدادمیں قافلے نکلیں گے اورانشاء اللہ یہ قافلے موٹروے پر پہنچ کرعمران خان کے لاکھوں سپاہیوں میں تبدیل ہو جائیں گے، فضل محمد خان، ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں اور اسی آگ میں کودتے ہیں جو کوئی کہتا ہے کہ اس میں عمران خان موجود ہے ،جہانزیب خان ڈھکی

بدھ 26 نومبر 2014 18:39

پشاور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) خان میرکلے زیم یونین کونسل میں حاجی روشن خان کی رہائش گاہ پر پشاور ریجن جنرل سیکرٹری فضل محمد خان کی صدارت میں تحصیل تنگی کے بارہ (12) یونین کونسل کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی ۔ جس میں صوبائی رہنما اور سابق امیدواراین اے 8 چارسدہ جہانزیب خان ڈھکی اورضلعی صدر ظہور خان عمرزئی بھی موجود تھے ۔

اس میٹنگ کا مقصد تحصیل تنگی کابینہ کی کارکردگی اور 30 نومبراسلام آباد جلسے کی تیاری پر روشنی ڈالی گئی۔موقع پر موجود تحصیل تنگی کے یونین کونسل کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے پشاور ریجن جنرل سیکرٹری فضل محمد خان کو ایک تحریک پیش کی جس میں متفقہ طور پر مطالبہ کیا گیاکہ تحصیل تنگی کابینہ کومکمل طورتحلیل کیا جائے اور پوری کابینہ کے نئے انتخابات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

جس پر یوسی صدوراور جنرل سیکرٹریزکی ووٹنگ ہوئی۔جسمیں کابینہ تحلیل کے حق میں 14ووٹ پڑے،خلاف5ووٹ جبکہ 4غیر حاضر تھے۔اسی طرح عبوری کابینہ کے صدر کے لئے ووٹنگ ہوئی جس میں سابق امیدواراین اے 8 چارسدہ جہانزیب خان ڈھکی کومتفقہ طور عبوری صدر منتخب کر لیا۔جن کو عبوری کابینہ بنانے، ناراض کارکنوں کو یکجا کرنے اور نئے انتخابات کرانے کا ٹاسک سونپا گیا۔

اس موقع پر جہانزیب خان ڈھکی نے سب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل کے صدور اور جنرل سیکرٹریز نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے اور جو ذمہ داری مجھے سونپی گئی ہے۔میں یہ عہدہ چیلنج سمجھ کر قبول کرتا ہوں۔ان کے اس اعتماد کو میں کبھی ٹھیس نہیں پہنچاوٴں گا اور ان ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دینے کی کوشش کروں گا۔انھوں نے کہا کہ ہم سب عمران خان کے سپاہی ہیں اور اسی آگ میں کودتے ہیں جو کوئی کہتا ہے کہ اس میں عمران خان موجود ہے ۔

انھوں نے کہا کہ مجھے کم ازکم اس بات پر کوئی عار محسوس نہیں ہوتاکہ میں اپنے ناراض کارکنوں کے گھر جاکر ان کو مناوٴں اور تحریک انصاف کے ایک ہی جھنڈے تلے ان کو اکٹھا کروں۔ پشاور ریجن جنرل سیکرٹری فضل محمد خان نے 30 نومبراسلام آباد جلسے کے حوالے سے تحصیل تنگی کے تمام بارہ (12) یونین کونسل کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کو ایک ایک گاڑی لانے کا ٹاسک سونپااور کہا کہ عمران خان اگر پچھلے تین مہینے سے کنٹینر پر کھڑے ہیں اوردن رات اتنی تکلیف برداشت کررہے ہیں تو وہ صرف ہمارے لئے کررہے ہیں۔

ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئے کر رہے ہیں۔انھوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ورکرز اتنے جنونی ہیں کہ ہر یونین کونسل سے سینکڑوں کی تعدادمیں قافلے نکلیں گے اورانشاء اللہ یہ قافلے موٹروے پر پہنچ کرعمران خان کے لاکھوں سپاہیوں میں تبدیل ہو جائیں گے۔ اس موقع پر موجودضلعی صدر ظہور خان نے بھی خطاب کیااور ایک دن کی کال پر یونین کونسل کے صدور اور جنرل سیکرٹریز ایک جگہ اکٹھا ہونے پر خراج تحسین پیش کیا اور ایک جمہوری انداز اپنانے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :