چیف آف انڈونیشین نیوی ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو کانیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا،
پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی، چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات، دونوں ہم منصبوں کے درمیان پیشہ ورانہ اُمور پر تفصیلی گفتگو ۔ دونوں ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا
بدھ 26 نومبر 2014 18:29
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء)چیف آف انڈونیشین نیوی ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو نے بدھ کو نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔ پاک بحریہ کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ سلامی کے بعد نیول ہیڈکوارٹرز میں تعینات پرنسپل سٹاف آفیسرز سے چیف آف انڈونیشین نیوی کا تعارف کروایا گیا۔
بعد ازاں ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیو نے چیف آف دی نیول اسٹاف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ہم منصبوں کے درمیان پیشہ ورانہ اُمور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ دونوں ممالک کی نیول فورسز کے درمیان تعاون کے مختلف شعبوں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ پاکستان اور انڈونیشیاء کی نیول فورسز کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے چیف آف انڈونیشین نیوی ایڈمرل ڈاکٹر مارسیٹیوکی نمایاں خدمات اور قابل قدرکردار کے اعتراف میں انہیں حالیہ دورے میں پاکستان کے اعلیٰ عسکری ایوارڈ نشان امتیاز(ملٹری) سے نوازاگیاہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.