30 نومبر کو اگر حکومت نے بدمعاشی کی تو اسے ایسا ہی جواب دیا جائے گا، شیخ رشید،

قربانی اب صدقے پر چلی گئی ہے، جب دنبہ خود ہی لیٹ گیا ہو تو اسے کیا ذبح کریں، تمام جماعتوں کو 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے اور 30 نومبر سیاسی تاریخ کا اہم دن ہوگا،کراچی میں میڈیا سے گفتگو

بدھ 26 نومبر 2014 18:24

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو تاریخی دن ہوگا اور اگر حکومت بدمعاشی کی بات کرے گی تو ہم بھی یہی کریں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کو 30 نومبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دی ہے اور 30 نومبر سیاسی تاریخ کا اہم دن ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں کہتی ہیں کہ الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی جب کہ اپوزیشن رہنما دھاندلی کی بات بھی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ نواز شریف کے ساتھ ہیں، آصف زرداری بھی کہتے ہیں ہم جمہوریت بچارہے ہیں لیکن مجھے یقین ہے وہ خود کو بچارہے ہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قربانی اب صدقے پر چلی گئی ہے اور جب دنبہ خود ہی لیٹ گیا ہو تو اسے کیا ذبح کریں،اگرانتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جاتے تو کافی بہتر ہوتے لیکن ایک منصوبے کے تحت انتخابات میں دھاندلی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :