خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات پر ڈھائی سے تین ارب روپے کا تخمیہ لگایا گیا

بدھ 26 نومبر 2014 18:15

پشاور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک اور الیٹرانک ووٹنگ مشین کے بغیر کرانے کی صورت میں ڈھائی سے تین ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم سپریم کورٹ کی جانب سے حتمی فیصلے کے بعد وفاقی حکومت سے الیکشن کمیشن آف پاکستان رابطہ کریگی ۔ خیبر پختونخوا حکومت بلدیاتی انتخابات بائیو میٹرک سسٹم کے بغیر کرنے پر رضا مند ہو گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد فنڈ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا ۔ بلدیاتی انتخابات آئندہ سال کے اپریل میں کئے جائینگے ۔

متعلقہ عنوان :