لاہور ہائیکورٹ نے چودہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے جعلی پیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

بدھ 26 نومبر 2014 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے چودہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے جعلی پیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جعلی پیر نے دام کرانے کے لئے آنے والی 14سالہ بچی سے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بچی کے اہل خانہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف کاروائی جاری ہے لہذا ڈبہ پیر کی درخواست ضمانت منظور نہ کی جائے۔

جعلی پیر کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پولیس نے بغیر ثبوت اور شواہد کے کاروائی کی اور ملزم کی گرفتاری سے قبل ابتدائی تفتیش بھی مکمل نہیں کی لہذا درخواست ضمانت منظور کی جائے۔تاہم عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدبچی کو زیادی کا نشانہ بنانے والے جعلی پیر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :