پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، تیس نومبر کو حکومت کسی کا راستہ روکنے کی بجائے لچک کا مظاہرہ کرے،سراج الحق

بدھ 26 نومبر 2014 17:51

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرآمن احتجاج ہر شہری کا حق ہے تیس نومبر کو حکومت کسی کا راستہ روکنے کی بجائے لچک کا مظاہرہ کرے اور احتجاج کرنے والے بھی کوشش کریں کہ کوئی انتشار کی صورتحال پیدا نہ ہو ۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا دورہ کیا اور دیر واقع میں زخمی ہونے والے طلبا کی عیادت کی ۔

طالب علموں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ مسلم ممالک متحد ہوجائیں کیونکہ بیرونی سازشیں ان ممالک کو اندر سے کھوکھلا کرنے کے لئے بر سر پیکار ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہماری ہر پالیسی پر امریکہ کی نظر ہے اور اسکی مرضی کے بغیر کوئی کام نہیں ہورہا ، یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں نہ غریب کے لئے روٹی ہے ، نہ کپڑا اور نہ ہی مکان ہے ۔

(جاری ہے)

سراج الحق نے واضح کیا کہ جماعت اسلامی حرام خوری کے خلاف مہم چلائے گی کیونکہ اس ناسور نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔ جماعت اسلامی کے امیر نے 30 نومبر کے حوالے سے مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ حکومت لچک کا مظاہرہ کرے اور احتجاج کرنے والوں کا راستہ نہ روکا جائے تاکہ کوئی بدمزگی پیدا نہ ہو تاہم احتجاج کرنے والے بھی حکومتی رٹ کو چیلنج نہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :