پاکستان سے افغانستان جانے والے مہاجرین کو مشکلات کاسامنا ہے،اقوام متحدہ

بدھ 26 نومبر 2014 17:51

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) اقوام متحدہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ اگلے برس افغانستان میں انسانی امداد کے پروگرامز کے لیے اسے 405 ملین ڈالر درکار ہیں کیونکہ پاکستان سے افغانستان کورخ کرنے والے مہاجرین کو مشکلات کا سامنا ہے، اقوام متحدہ سے جاری بیان کے مطابق رواں برس مختلف پرتشدد واقعات میں افغانستان میں آٹھ ہزار افراد ہلاک اور زخمی ہوئے، جن میں سے 22 فیصد متاثرین بچے تھے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق افغانستان میں آٹھ ملین افراد خوراک کی کمی کا شکار ہیں جب کہ پاکستان سے افغانستان کا رخ کرنے والے دو لاکھ 25 ہزار مہاجرین کی وجہ سے انسانی بنیادوں پر امداد کے پروگرامز پر اضافی بوجھ پڑا ہے۔ اقوام متحدہ کے ایک اعلی اہلکار مارک باڈن نے کہا کہ افغانستان میں مشرقی اور جنوبی علاقے انسانی بنیادوں پر امداد کے خصوصی طور پر متمنی ہیں۔

متعلقہ عنوان :