وزیراعلیٰ پنجاب سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، سالڈویسٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار

بدھ 26 نومبر 2014 17:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد نے ملاقات کی- ملاقات میں چینی سرمایہ کاروں کی جانب سے کوڑا کرکٹ سے بجلی کے حصول کے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران سے مختلف شعبے بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

حکومت توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

مختلف ذرائع سے توانائی کے حصول کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ پنجاب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں اور حکومت نے صوبے میں بیرونی سرمایہ کارو ں کیلئے سازگار ماحول فراہم کیاہے- انہوں نے کہا کہ چینی کمپنی کی جانب سے کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔ چیئرمین لاہورویسٹ مینجمنٹ کمپنی خواجہ احمد حسان، کمشنر لاہور ڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔