سندھ میں تجارت اور سرمایا کاری کے حوالے سے وسیع مواقع ہیں، انہوں نے انڈونئشیاکے کاروباری افراد سے کہا کہ وہ آگے آئیں،سندھ کے کاروباری لوگوں کے ساتھ مل کر کاروبار اور تجارت کو فروغ دیں

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی قونصل جنرل سے گفتگو

بدھ 26 نومبر 2014 17:32

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ صوبے سندھ میں تجارت اور سرمایا کاری کے حوالے سے وسیع مواقع ہیں انہوں نے انڈونشیا کے کاروباری افراد سے کہا کہ وہ آگے آئیں اور سندھ کے کاروباری لوگوں کے ساتھ مل کر کاروبار اور تجارت کو فروغ دیں جو دونوں ممالک کے بہتر مفاد میں ہے۔وہ بدھ کو انڈونشیا کے قونصل جنرل سے گفتگو کررہے تھے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ انڈونشیا ہمارا برادر اسلامی ملک ہے اور ہمارے انڈونشیا کے ساتھ دیرانیہ اور بھائی چارگی کے تعلقات ہیں انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں زرعی اور معادنی وسائل مالا مال ہے اور یہاں معیار کے چاول پیدا ہوتے ہیں جو کہ دنیا بھر میں مشہور ہیں اور جہاں تک کاروبار کے حوالے سے موقعوں کا تعلق ہے تو صوبہ سندھ زرعی مصنوعات کے ساتھ ساتھ بندر گاہ ہونے کی وجہ سے خطہ میں نمایاں مقام حاصل ہے انہون نے انڈونشیا کے قونصل جنرل کو دعوت دی کے وہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات اور کاروبار کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ صوبی سندھ کے ساتھ تجارت اور تعلقات کے فروغ کے لیے اپنا فعال کردار ادا کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی اب صوبہ کا پر امن شہر ہے اور دنیا بھر سے لوگ کراچی میں کام کرنے آتے ہیں انہوں نے قعنصل جنرل کو یقین دلایا کہ انڈونشیا کے لوگوں /سفارتکاروں کو دوسرون کی طرح فول پفوف سیکورٹی فراہم کی جائے گی انڈونشیا کے قونصل جنرل نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کے کاروباری افراد پاکستان اوعر بالخصوص صوبہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ کاروبار اور تجارت کے فروغ کے خواہاں ہیں انہوں نے کہا کہ انڈونشیا ثقافتی اقدار سے مالا مال ہے اور پاکستان کا دیرینہ دوست ہے انہون نے کہا کہ صوبہ سندھ کے لوگوں کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں ۔

(جاری ہے)