شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر اسد منصور کی تین ساتھیوں سمیت ہلاکت

بدھ 26 نومبر 2014 17:29

اسلام آباد/پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) شمالی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے قریب لورا منڈی کے علاقے میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے کے نتیجے میں طالبان کے اہم کمانڈر اسد منصور تین ساتھیوں سمیت مارے گئے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے لورامنڈی جوکہ پاک افغان سرحد کے قریب واقع ہے‘ میں امریکی جاسوس طیارے نے کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر اسد منصور محسودکے گھر کونشانہ بنایا ۔

جاسوس طیارے نے اسد منصور محسود کے گھر پر 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر اسد منصور محسود تین ساتھیوں سمیت مارے گئے۔ اسد منصور اغواء برائے تاوان جیسے واقعات میں ملوث تھے