Live Updates

عمران خان گالی کی سیاست کے بانی ہیں، خان صاحب اپنے گریبان میں جھانک کر تھوڑی مذمت اپنی زبان کی بھی کرلیں، شریف خاندان کے تمام ٹیکس ریکارڈ جلد میڈیا پر پیش کر دیں گے، اسد عمر عمران خان کے ساتھ ہوں تو وہ سچے ہیں ، ان کا بھائی ہمارے ساتھ ہے تو وہ جھوٹا ہے ، دن رات جھوٹے الزامات لگانے والوں کو کسی کے سچ بولنے پر کیوں تکلیف ہوتی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

بدھ 26 نومبر 2014 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان گالی کی سیاست کے بانی ہیں، خان صاحب اپنے گریبان میں جھانک کر تھوڑی مذمت اپنی زبان کی بھی کرلیں، شریف خاندان کے تمام ٹیکس ریکارڈ جلد میڈیا پر پیش کر دیں گے، اسد عمر عمران خان کے ساتھ ہوں تو وہ سچے ہو جاتے ہیں اب اگر اسد عمر کا بھائی ہمارے ساتھ ہے تو اس پر اعتراض کیوں ہو رہا ہے، عمران خان خود کنٹینر پر کھڑے ہو کر دن رات جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، کسی کے سچ بولنے سے عمران خان کو تکلیف ہوتی ہے۔

بدھ کو اپنے عمران خان کے بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گالی کی سیاست کے بانی ہیں، انہیں سیاست کی الف ب کا بھی نہیں پتاخان صاحب پہلے اپنے گریبان میں جھانک کرخود جو لہجہ استعمال کرتے ہیں اس کی مذمت بھی کرلیں۔

(جاری ہے)

پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے، شریف خاندان کے اثاثے تو پہلے ہی ظاہر ہیں، تمام ٹیکس کا ریکارڈ بھی جلد میڈیا پر پیش کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسد عمر آپ کے ساتھ ہوں تو وہ سچے ہیں لیکن اگران کا بھائی ہمارے ساتھ ہو تو اس پر اعتراض کیوں ہے،عمران خان خود کنٹینر پر کھڑے ہو کر دن رات جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، کسی کے سچ بولنے سے عمران خان کو تکلیف کیوں ہوتی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات