پنجاب بار کونسل لاہور ڈویژن کی 22نشستوں پر انتخابی نتائج جاری کرنے کیخلاف جاری حکم امتناعی میں 28نومبر تک توسیع

بدھ 26 نومبر 2014 17:02

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بار کونسل لاہور ڈویڑن کی 22نشستوں پر انتخابی نتائج جاری کرنے کیخلاف جاری حکم امتناعی میں 28نومبر تک توسیع کر دی۔ بدھ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار امیدوار پنجاب بار کونسل آصف ستار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ لاہور میں 35پولنگ ایجنٹس کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں دیا گیا لہٰذا ان پولنگ ایجنٹس کو بھی ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے اور ان کے ووٹ کاسٹ ہونے تک لاہور ڈویڑن کی 22نشستوں پر پنجاب بار کے انتخابی نتائج کا اعلان کرنے سے روکا جائے ۔

جبکہ ریٹرننگ افسر حنیف کھٹانہ کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ ان پولنگ ایجنٹس کو ووٹ ڈالنے کی اجازت دیدی گئی تھی، اجازت ملنے کے باوجود ووٹ نہ ڈالنا ان پولنگ ایجنٹس کی اپنی غلطی ہے۔ عدالت نے لاہور ڈویڑن کی 22نشستوں پر انتخابی نتائج جاری کرنے کیخلاف جاری حکم امتناعی میں 28نومبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :