گورنرخیبرپختونخوا سے صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور کی والدہ کی وفات پر اظہارافسوس

بدھ 26 نومبر 2014 16:45

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء)خیبر پختونخوا کے گورنر سردار مہتاب احمد خان نے صوبائی وزیر مال سردار علی امین خان گنڈہ پور کی والدہ ماجدہ کی وفات پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز سردار علی امین خان گنڈہ پور کے نام ایک تعزیتی پیغام میں گورنر نے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہر ی ہمدردی ظاہر کر تے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی اور پسماندگان کو یہ ناقابل تلافی نقصان صبر و حوصلے سے برداشت کر نے کی توفیق کیلئے دعا کی ہے۔