گورنرخیبرپختونخوا سے رکن قومی اسمبلی مسرت احمدزیب کی ملاقات

بدھ 26 نومبر 2014 16:45

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) قومی اسمبلی کی رکن محترمہ مسرت احمد زیب نے بدھ کے روز گورنر ہاوٴس پشاور میں خیبرپختونخوا کے گورنرسردار مہتاب احمدخان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہیں اور صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے حوالے سے باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیالات کیا۔ محترمہ مسرت احمد زیب صاحبہ نے جن کا تعلق ضلع سوات سے ہے ،گورنر کی توجہ علاقے کے عوام کو درپیش بعض مسائل کی جانب دلائی اور ان کے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :