خیبرپختونخوااسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کااجلاس

بدھ 26 نومبر 2014 16:33

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء)خیبرپختونخوااسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کھیل و ثقافت اور سی اینڈ ڈبلیو کے محکموں اور پراونشل ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی میں سنگین بے قاعدگیوں کے انکشاف پر فوری اور جامع تحقیقات کا حکم دیا ہے ۔کمیٹی کا اجلاس بدھ کے وز اسمبلی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کی دو نشتیں ہوئیں پہلی نشست کی صدارت سپیکر اسد قیصرجوکمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں ، نے کی جبکہ دوسری نشست کی صدارت ایم پی اے سید جعفر شاہ نے کی ۔

اجلاس میں اراکین اسمبلی محمد علی شاہ باچا،ارباب اکبر حیات ، محمود خان بھٹنی ، قربان علی اور ادریس خان نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں سال 2006-07 سے متعلق خیبرپختونخوا ہائی وے اتھارٹی ، پراجیکٹ ڈائریکٹر (پی ایم یو)، پی ڈے ایم اے، ڈائریکٹر سپورٹس کے حسابات پر آڈیٹر جنرل کے اعتراضات پر تفصیلی بحث کی گئی اور اس دوران کئی ایک اہم فیصلے کئے گئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سال 2009-10 کے دوران پی ڈی ایم اے کے زیر اہتمام آئی ڈی پیز کے لئے خوراک کی مد میں تقریباً 28 کروڑ روپے کے اخراجات کی جامع تحقیقات کے لئے سید جعفر شاہ کی زیر صدارت ایک کمیٹی کے قیام کا حکم دیا گیا اراکین اسمبلی قربان علی اور ادریس خان کمیٹی کے اراکین ہونگے ۔اجلا س کو بتایا گیاکہ آئی ڈی پیز کے لئے اس وقت کنٹریکٹروں کے ذریعے تیار خوراک آئی ڈی پیز کو فراہم کی جاتی تھی لیکن اسی دوران آئی ڈی پیز کے لئے آٹے ، چاول ، گھی ، چینی ، دالوں اور دودھ کی خریداری پر تقریبا ً 28 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

کمیٹی نے اسی عرصے کے دوران پی ڈی ایم اے نے عطیات کے لئے نیشنل بنک میں ایک اکاؤنٹ کھولنے مگر آڈٹ کو اس اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم نہ کرنے کا بھی سختی سے نوٹس لیا اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے متعلقہ ادارے کو اس بارے میں محکمہ خزانہ سے باضابطہ منظوری لینے کے احکامات دیئے۔کمیٹی نے سال 2009-10 کے دوران پی ڈی ایم اے کے تحت 13 کروڑ60 لاکھ روپے سرکاری خزانے سے نکال کر ایک نجی بنک اکاؤنٹ میں رکھنے کے معاملے پر اپنی شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے جون 2008 میں سرکاری خزانے سے 3,330,000 روپے نکال کر صدر اولمپک ایسوسی ایشن کے اکاؤنٹ میں رکھنے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایم پی اے محمود خان بھٹنی کی زیر قیادت ایک رکنی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا اس موقع پر سپیکر اسد قیصر نے اس بارے میں تمام محکموں کو ایک میکنزم تیار کرنے کی ہدایت کی انہوں نے آڈٹ پر زور دیا کہ وہ بڑے بڑے کیس کمیٹی کے سامنے پیش کرے انہوں نے کہا کہ کمیٹی نے پائی پائی کے حساب کو یقینی بنانے کا تہیہ کررکھا ہے انہوں نے سرکاری محکموں کو اس بارے میں اپنا قبلہ درست کرنے اور اکاؤنٹنگ سسٹم کو درست کرنے کا بھی حکم دیا ۔

دریں اثناء ایم پی اے سید جعفر شاہ نے اجلاس کے دوان دوسری نشست کی صدارت کے دوران کمیٹی کے اراکین کو پابندی وقت کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی