نئے پاکستان کے دعویداروں نے خیبر پختونخواہ میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ،چوہدری عابد شیر علی
بدھ 26 نومبر 2014 16:33
راولپنڈی /اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پانی و بجلی کے وفاقی وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے دعویداروں نے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے،بھتہ خوری میں90 فیصد ،ڈکیتیاں 60 فیصد اور دہشت گردی 30 فیصد بڑھ گئی ہے،18 ماہ میں400 سو سے زائد کارخانے بند ہوگئے ہیں جبکہ ہزاروں شریف شہری تاجر اور صنعتکار دوسرے صوبوں اور بیرون ممالک منتقل ہوئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے حکمرانوں نے 3 ماہ میں بلدیاتی انتخابات کرانے ،ہسپتالوں میں مفت ادویات فراہم کرنے،سرکاری سکولوں میں انگلش پرائیویٹ یکساں نظام تعلیم کے نفاذ،امن و امان کے قیام سمیت دیگر وعدے کیئے تھے لیکن نیا پاکستان بنانے کے راگ الاپنے والے حکمران 18 ماہ میں ایک بھی وعدہ پورا نہ کرسکے،تحریک انصاف کے دور میں پختون قوم کا استحصال کیا جارہا ہے،تحریک انصاف کے دور میں بھتہ وصولیاں اور اغواء برائے تاوان کاروبار بن گیا ہے،عمران خان اسلام آباد میں دھرنوں کی بجائے نیا خیبر پختونخواہ بنانے اور امن و امان کی صورتحال پر توجہ دیں جس کی وجہ سے وہاں چار سو سے زائد کارخانے بند ہوگے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان 1990 میں ایک بنک کی ملازمت کرنے والے آج کے جس جاگیردار اور صنعتکار کو خیبر پختونخواہ حکومت کے ذریعے ٹھیکے دیکر مالی فوائد پہنچارہے ہیں اسی کے جہاز میں بیٹھ کر جلسوں میں پہنچتے ہیں وہ لاکھ کوشش کریں کہ اس الزام کو چھپا سکیں ان کی ہر کوشش ناکام ہوگی، احتجاجی سیاست نے ملکی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور دھرنوں کی صورت میں ملک کے ساتھ وہ ظلم کیا گیا ہے جو کوئی دشمن بھی نہیں کرتا ،پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے جاری منصوبوں میں رکاوٹیں ڈالی گئیں، جھوٹ اور مکاری کی سیاست کرنے والوں کو سمجھنا چاہئے کہ ملکی مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کوئی اہمیت نہیں رکھتے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی کی حمایت کردی
-
توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد ترجیح ہے، امریکا
-
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان فلسطین کی جانب مارچ کریں،حماس
-
لاہورڈیفنس میں کار کی ٹکر سے 6افراد کی ہلاکت کاکیس، تمام ملزمان کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری
-
دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، دفترخارجہ
-
بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
-
پنجاب کائٹ فلائنگ آرڈیننس میں دہشتگردی کی دفعات شامل کرنے کی تجویز
-
دھاتی ڈور سے تحفظ کیلئے موٹر سائیکلوں پر سیفٹی وائرز کی تنصیب کا آغاز
-
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی تقرری معاملہ،حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں تنازعہ حل نہیں ہو سکا
-
ای روزگار ٹریننگ پروگرام کے نئے مرحلے کیلئے پنجاب بھر سے 17 ہزار سے زائد درخواستیں موصول
-
ماسکو مشرقی یورپ میں امریکی اتحادی ریاستوں کے ساتھ تصادم کا خواہاں نہیں ہے. روسی صدر
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر امریکا کی جانب سے اظہار تشویش کرنے پر بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.