کالعدم تنظیم کا جعلی لیٹر پیڈ استعمال کر کے لوگوں سے بھتہ مانگنے والے بھتہ خور کو پو لیس نے گر فتار کر لیا

بدھ 26 نومبر 2014 16:27

کالعدم تنظیم کا جعلی لیٹر پیڈ استعمال کر کے لوگوں سے بھتہ مانگنے والے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) کالعدم تنظیم کا جعلی لیٹر پیڈ استعمال کر کے لوگوں سے بھتہ مانگنے والے بھتہ خور کو پو لیس نے گر فتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کینٹ پو لیس نے ہارون نامی بھتہ خور کو گر فتار کیا ہے جس نے علی باجو ہ نامی تاجر سمیت کئی لوگوں کو کالعدم تنظیم کا جعلی لیٹر پیڈ استعمال کرتے ہوئے دھمکی آمیز خط کے ساتھ ساتھ پسٹل کے گولیاں بھی بجھوائی اور بھتہ نہ دینے پر انکو کو قتل کر نے کی بھی دھمکی دی ہے ۔ پو لیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا ہے اور مزید کاروائی جارہی اور اسکے قبضے سے جعلی لیٹر پیڈ بھی بر آمد کر لیا ہے