Live Updates

تیس نومبر کو تمام رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان

بدھ 26 نومبر 2014 16:27

تیس نومبر کو تمام رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ تمام رکاوٹیں عبور کر کے اسلام آباد پہنچیں گے ، عمران خان نے اپنی ہی پارٹی کے رہنماء اسد عمر کے بھائی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد زبیر اچھے خاندان کا ہے لیکن اپنا ضمیر بیچ بیٹھا ہے۔ لاہور میں تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اور بانی رکن احسن رشید کی نماز جنازہ میں چیئرمین عمران خان ، وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، پارٹی کے دیگر رہنماؤں اور عزیز واقارب کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا محمد زبیر کو تحریک انصاف کے رہنماؤں پر الزام نہیں لگانے چاہئے تھے ، وہ نجکاری بورڈ کی چیئرمین شپ کے عوض اپنا ضمیر بیچ بیٹھے ہیں ۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا اب وہ حکمرانوں کے پول بھی کھولیں گے کہ کس طرح سرکاری وسائل بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔ شریف خاندان سرکاری وسائل پر پہلے دھاندلی کرتے ہیں پھر انصاف نہیں دیتے اور اگر حقوق کے لیے آواز بلند کی جائے تو جیل بھیج دیتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا احسن رشید نے شوکت خانم ہسپتال کے لیے قابل قدر خدمات انجام دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :