مجھ کو تو یہ سمجھ نہیں آتی حکو مت اتنی بے صبری کیوں ہو رہی ہے؟ اگر ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو خدارا معاملات کو مذاکرات سے حل کر نا ہو گا‘خد اکیلئے الزامات کی سیاست ختم ہونی چاہئے‘ اسحاق ڈار مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کروانا چاہیے

پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات قمر زمان کائر ہ کا انٹر ویو

بدھ 26 نومبر 2014 16:25

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پیپلزپارٹی کے مر کزی سیکرٹری اطلا عات قمر زمان کائر ہ نے کہا ہے کہ سیاست کے حمام میں سارے ننگے ہیں‘ اگر ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو خدارا معاملات کو مذاکرات سے حل کر نا ہو گا ‘ مجھ کو تو یہ سمجھ نہیں آتی حکو مت اتنی بے صبری کیوں ہو رہی ہے؟ ن لیگ کی لیڈرشپ جلا وطن رہی اسکے باوجودانکے فلورش ہوتے ہیں ‘انکے کاروباروں میں اللہ تعالی کا فضل ہی فضل شامل ہے پتا نہیں وہ فضل ہے یا کوئی اور فضل ہے۔

اپنے ایک انٹر ویو میں قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ حکو مت کوتحر یک انصاف کے30نومبر کے احتجاج کے حوالے سے بے صبر نہیں ہو نا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف چوہدری نثار کہتے ہیں کہ اگر پرامن جلسہ ہو گا تو کوئی ایکشن نہیں ہو گا ‘ اگر عمران خان الزامات کی بات کرتے ہیں تو پیپلزپارٹی کے دور میں شہباز شریف وزیراعلی تھے اور سیٹنگ گورنمنٹ کے خلاف اعلی نسل کی گفتگو کیا کرتے تھے خد اکیلئے ایسی سیاست کو ختم کر نا چاہئے اور اسحاق ڈار صاحب کو مذاکرات کو عمل دوبارہ شروع کروانا چاہیے کیونکہ لڑائی سے مذاکرات حل نہیں بلکہ مزید خراب ہونگے جس میں سب کا نقصان ہو گا اور ملک میں جمہو ریت کو بھی خطرات لاحق ہونگے ۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :