تحر یک انصاف کے بانی رکن احسن رشید لاہور میں سپردخاک

بدھ 26 نومبر 2014 16:25

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پاکستان تحر یک انصاف کے بانی رکن احسن رشید کو بدھ کو یہاں آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ‘ لاہور کینٹ میں ہونے والی نما ز جنازہ میں تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان تحر یک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہا نگیر تر ین ‘وائس چےئر مین شاہ محمود قر یشی‘اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید‘لاہور کے صدر عبدا لعلیم خان سمیت مختلف تحر یک انصاف کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سمیت زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شر کت کی۔

(جاری ہے)

مرحوم کو ان کی ملی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ احسن رشید پی ٹی آئی کے بانی رہنماتھے، انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے قابل قدر خدمات سرانجام دیں‘ احسن رشید تحریک انصاف کے بانی رہنماتھے جو سعودی عرب سے نوکری چھوڑ کر ملک و قوم کی خدمت کیلئے واپس آئے۔ انہوں نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے میری بڑی مدد کی اور قابل قدر خدمات انجام دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ احسن رشید دلیری کے ساتھ 8 سال کینسر کا مقابلہ کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :