30 نومبر کو عوام کا سمندر ہوگا، ظلم کیا گیا تو جلاؤ اور گھیراؤ ہوگا، حکومت طاقت آزمائے گی تو ہم بھی طاقت آزمائیں گے،سات خاندانوں اور ان کے 30 بچوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے، آصف زرداری جمہوریت کو نہیں خود کو بچا رہے ہیں

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمدکی کراچی ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت

بدھ 26 نومبر 2014 16:25

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) عوامی مسلم لیگ کے سرابرہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو عوام کا سمندر ہوگا، ظلم کیا گیا تو جلاؤ اور گھیراؤ ہوگا، حکومت طاقت آزمائے گی تو ہم بھی طاقت آزمائیں گے۔ بدھ کو کراچی پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کو ہم اسلام آباد میں پرامن احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔

حکومت طاقت آزمائے گی تو ہم بھی طاقت آزمائیں گے۔

(جاری ہے)

30 نومبر کو عوام کا سمندر ہوگا ، ظلم کیا گیا تو جلاؤ اور گھیراؤ ہوگا۔ سات خاندانوں اور ان کے 30 بچوں نے ملک کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ آصف زرداری جمہوریت کو نہیں خود کو بچا رہے ہیں۔ انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشیل کمیشن نہ بنایا گیا تو کوئی اور کمیشن بنایا جائے۔ گزشتہ الیکشن آر اوز اور رمدے کی نگرانی میں ہوئے جب فوج کی نگرانی میں ہوں گے تو بہترین ہوں گے۔ ایم کیو ایم سمیت تمام پارٹیوں سے رابطے میں ہیں۔