آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، آنے والی نسلوں کو معذور ہوتے نہیں دیکھ سکتے، ملک کو ہر صورت پولیو سے پاک کریں گے،وزیر اعظم نواز شریف کا کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا نوٹس،حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا حکم

بدھ 26 نومبر 2014 16:19

کھٹمنڈو/ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کوئٹہ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ کا نوٹس لے لیا، وزیر اعظم نے حملہ آوروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیے دیا۔ بدھ کو وزیر اعظم نواز شریف نے کھٹمنڈو سے کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی، پاکستان کی آنے والی نسلوں کو معذور ہوتے نہیں دیکھ سکتے، ملک کو ہر صورت پولیو سے پاک کریں گے،دہشت گردانہ کاروائیوں سے قوم کو ڈرایا نہیں جا سکتا، پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے مسلح افواج، قوم اور تمام سیاسی جماعتیں ایک پیج پر ہیں ۔