30 نومبر کے جلسے کی کامیابی کیلئے ملک بھر سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں و کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ‘ اسلام آباد کے دو بڑے فائیو سٹارہوٹلوں کے علاوہ جڑواں شہروں اور نزدیکی علاقوں کے تمام اچھے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز بک ہوگئے

بدھ 26 نومبر 2014 16:19

30 نومبر کے جلسے کی کامیابی کیلئے ملک بھر سے پی ٹی آئی کے رہنماؤں و کارکنوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسے کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی قیادت کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے علاوہ ملک کے دیگر علاقوں سے صاحب ثروت رہنماؤں و کارکنوں کی آمد کا سلسلہ شروع ‘ اسلام آباد کے دو بڑے فائیو سٹارہوٹلوں کے علاوہ جڑواں شہروں اور نزدیکی علاقوں کے تمام اچھے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤسز بک ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر مرکزی قائدین نے خیبر پختونخواہ اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایسے کارکنوں کو 30 نومبر سے پہلے ہی اسلام آباد میں بلا لیا ہے اور 2 فائیو سٹار ہوٹلوں میں کمرے بک کروا لئے گئے ہیں۔ ایف 5 ون میں واقع ایک فائیو سٹار ہوٹل میں 40 سے زائد کمرے بک کروائے گئے ہیں اور مشہور ریسٹورانٹ میں خواتین کی بڑی تعداد گزشتہ رات تحریک انصاف کے ایک بڑے رہنما کی طرف سے دئیے گئے ڈنر میں شریک ہوئی۔ دریں اثناء بعض گیسٹ ہاؤسز میں بھی کمرے بک کروا لئے گئے ہیں