ژوب: سیکورٹی فورسز کا گداخیل کے علاقے میں گھر پر چھاپہ،بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد،5افراد گرفتار

بدھ 26 نومبر 2014 16:09

ژوب ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) ژوب سیکورٹی فورسز کے عملے نے گداخیل کے علاقے میں گھر پر چھاپہ مارکربھاری تعداد میں اسلحہ بر آمدکرکے5افراد گرفتار کرلیاتفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز اور قانون نافذکرنے والے اداروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے سمبازہ روڈ پر گداخیل کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر 15 کلاشنکوف،30 پسٹل، 5رائفل اور ہزاروں راونڈز شامل ہیں کاروائی کے دوران ایک لینڈ کروزر گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں اکبر خان، محمد ایوب، گل باران ،سفر محمد، اور محمد طاہر شامل ہیں ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان نے اندرون ملک دہشت گردی کی غرض سے اسلحہ اسمگل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا جو بروقت کاروائی کرکے منصو بے کو ناکام بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :