وزیرمذہبی امور کے پرسنل سیکرٹری کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر سے ملاقات

بدھ 26 نومبر 2014 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کے پرسنل سیکرٹری کی اسلامی یونیورسٹی کے صدر سے مبینہ ملاقات کے بعد وزارت مذہبی امور میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئی ہیں کہ ایک پرائیویٹ شخص کس حیثیت سے سرکاری معاملات بارے ملاقاتیں کرسکتا ہے‘ پروفیسر سجاد قمر سے موقف جاننے کی کوشش کی مگر رابطہ نہ ہوسکا۔

باوثوق ذرائع نے اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔

(جاری ہے)

26نومبر 2014ء کو بتایا کہ گذشتہ روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر احمد یوسف الدرویش سے وفاقی وزیر مذہبی امور کے پرسنل سیکرٹری پروفیسر سجاد قمر نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اسلامی یونیورسٹی کے سرکاری امور زیر بحث آئے۔ جیسے ہی قومی اخبارات میں یہ خبر نشر ہوئی تو وزارت مذہبی امور میں چہ میگوئیاں شروع ہوگئیں کہ ایک پرائیویٹ شخص کس بنیاد اور حیثیت سے وزارت کا نام استعمال کرسکتا ہے۔

جسنے بہت سے سوالوں کو جنم دے دیا ہے۔ دوسری جانب اس سلسلے میں موقف جاننے کیلئے اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء نے پروفیسر سجاد قمر سے ٹیلیفونک رابطے کی کوشش کی مسلسل رابطے کے باوجود ان سے بات نہ ہوسکی۔