مولا بخش ہسپتال کے گائنٹی وارڈ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کئے جانے کا فیصلہ

بدھ 26 نومبر 2014 16:05

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) مولا بخش ہسپتال کے گائنٹی وارڈ کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کئے جانے کا فیصلہ‘ سیکرٹری ہیلتھ کی منظوری کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائیگا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان‘ ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر عاقب نیکو کارہ‘ ایم ایس سرگودھا اور ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ سمیت دیگر ضلعی افسران کی ایک خصوصی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو حائل مشکلات کو جلد از جلد حل کرنے اور عوام کیلئے چالو کرنے پر زور دیا گیا ضلعی حکومت کی جانب سے دو صفحات پر مشتمل تجاویز سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو بھجوادی گئی ہیں جس میں ڈاکٹروں کی بھرتی‘ پیرا میڈیکل سٹاف کے علاوہ دیگر معاملات کو ہنگامی بنیادوں پر نمٹانے کی تجاویز دی ہیں ذرائع کے مطابق گائنی وارڈ کو سول ہسپتال منتقل کرنے یا مولا بخش ہسپتال میں جدید سہولیات سے آراستہ بچوں کا نرسری وارڈ بنانے پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا ذرائع کے مطابق قوی امکان ہے کہ شعبہ گائنی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کئے جاسکتا ہے کیونکہ وہاں پر پہلے ہی نرسری روم کام کررہا ہے اگر مزید نرسری روم کو یہاں شفٹ کیا جائے تو اس میں مشکلات درپیش آسکتی ہیں تاہم حتمی منظوری سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کی طرف سے دی جائیگی۔