پنجاب میں مزید 26 افراد ڈینگی کا شکار ،مجموعی تعداد 1395 ہوگئی

بدھ 26 نومبر 2014 15:58

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 26افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، رواں برس متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1395تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع محکمہ صحت پنجاب کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 26افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں جس کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد 1186 ہوگئی ہے،جبکہ لاہور سے 110اور شیخوپورہ سے 56افراد مرض کا شکار ہوچکے ہیں،رواں برس صوبے بھر میں مجموعی طور پرمتاثرہ افراد کی تعداد 1395تک پہنچ چکی ہے اورڈینگی وائرس سے متاثرہ تین افراد دم توڑچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :