ہائیکورٹ نے عمرہ پر جانیوالے زائرین کے فنگر پرنٹس اور لینز کی سکیننگ کا نوٹس لے لیا

بدھ 26 نومبر 2014 15:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) ہائیکورٹ نے عمرہ پر جانیوالے زائرین کے فنگر پرنٹس اور لینز کی سکیننگ کا نوٹس لے لیا ‘ اعتماد کمپنی کو فنگر پرنٹس اور آنکھوں کی سکیننگ سے روک دیا سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ 2014ءء اپروول رپورٹ پاکستانیوں کیلئے جاری کردی گئی ذرائع کے مطابق موصول ہونیوالی اپروول رپورٹ کے بعد ”مہذاب گروپ“ آج سعودی سفارتخانے کو عمرہ کیلئے اعتماد کمپنی کے این او سی کے بغیر پاسپورٹ جمع کروائے گا سعودی حکومت کی جانب سے 1436 ہجری پر جانیوالے تمام افراد کے فنگر پرنٹس اور آنکھوں کی سکیننگ کی شرط عائد کی گئی تھی جس پر سندھ ہائیکورٹ نے سٹے آرڈری جاری کیا تھا اور حکومت سے وضاحت طلب کررکھی ہے۔