پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان کے عہدیداران جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سرگودھا پہنچ گئے

بدھ 26 نومبر 2014 15:56

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی کوآرڈینیٹر اور سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان کے عہدیداران جلسہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سرگودھا پہنچ گئے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کی جانب سے حکومت کیخلاف جلسوں اور دھرنوں کا اعلان کیا گیا تھا اس ضمن میں 5 دسمبر بروز جمعة المبارک سرگودھا میں ہونیوالے جلسے کی جگہ کا معائنہ کرنے کیلئے عوامی تحریک کے مرکزی رہنما و جلسہ کوآرڈی نیٹر ساجد بھٹی ‘ سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی پاکستان کے رہنما شیخ زاہد فیاض اور دیگر اعلیٰ قیادت نے گزشتہ روز سرگودھا اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں پر منعقد ہونیوالے جلسہ کے حوالہ سے ضلعی عہدیداران سے مختلف سوالات کئے عوامی تحریک کے مرکزی قائدین جلسہ کے حوالہ سے مختلف ہدایات بھی دیتے رہے 5 دسمبر کو ہونیوالے جلسہ کیلئے خواتین اور مرد کارکنان کیلئے الگ الگ پنڈال بنائے جائینگے جبکہ دیگر شہروں سے آنیوالے کارکنوں کی سہولت کیلئے گاڑیوں کی پارکنگ اور دیگر مسائل پر بھی گفتگو کی اس موقع پر ضلعی صدر فہد حیدر چیمہ‘ جنرل سیکرٹری عمران ملک‘ میڈیا کوآرڈینیٹر میاں ماجد حیات‘ یار محمد تھہیم‘ ڈاکٹر ظفر علی ناز‘ شیخ انعام الہیٰ ودیگر بھی موجود تھے۔