ایبولا وائرس کی روک تھام کیلئے ائیرپورٹ پر خصوصی اقدامات کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 26 نومبر 2014 15:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) مسلم لیگ (ق) نے ایبولا وائرس کی روک تھام کے لئے ائیرپورٹ پر خصوصی اقدامات کیلئے قرار دار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ۔

(جاری ہے)

(ق) لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی صدر و رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرے کہ ایبولا وائرس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے یہ وائرس مغربی افریقی ممالک سے پھیل رہا ہے ان ممالک کی عوام پاکستان بھی آتے جاتے رہتے ہیں لہٰذا مذکورہ ممالک سے آنے والے مسافروں کی ائیرپورٹ پر مکمل سکیننگ کی جائے اور اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ اس ہلاکت خیز وائرس کے اثرات سے محفوظ رہا جائے۔

انہوں نے اپنی قرارداد میں کہا کہ اس حوالے سے عالمی طبی اداروں بالخصوص ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سے بھی مدد لی جائے۔