Live Updates

تحریک انصاف نے کارکنوں کی گرفتاریوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

بدھ 26 نومبر 2014 15:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) تحریک انصاف نے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو 30نومبر کے جلسے میں شرکت سے روکنے کے لئے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جو کہ آئین میں دیئے گئے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، گرفتار کارکنوں نے کوئی ایسا غیر قانونی عمل نہیں کیا جس پر انہیں گرفتار کیا جائے۔

(جاری ہے)

حکومت نے اسلام آباد جانے والے راستوں پر بھی کنٹینرز نصب کر دیئے ہیں ۔ معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومت کو کارکنوں کی گرفتاریوں سے روکتے ہوئے گرفتار تمام کارکنان کی رہائی کے احکامات جاری کئے جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات