پاک فوج کی جانب سے دوآبہ ببرک کیمپ میں متاثرین اورافغان مہاجرین میں گرم اشیاء اوردیگر اشیاء خوردنوش500سے زائد افراد میں تقسیم

بدھ 26 نومبر 2014 15:51

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) پاک فوج کی جانب سے دوآبہ ببرک کیمپ میں متاثرین اورافغان مہاجرین میں گرم اشیاء اوردیگر اشیاء خوردنوش500سے زائد افراد میں تقسیم ،متاثرین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گئے ،لیفٹیننٹ کرنل واجد کیانی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں قائم ببرک کیمپ میں پاک فوج کی جانب سے لیفٹیننٹ کرنل واجد کیانی نے500سے ذائد اورکزئی ایجنسی،خیبر ایجنسی، کرم ایجنسی کے متاثرین اور افغان مہاجرین میں گرم کپڑے،کمبل،گرم چاردیں،بچوں کے کھلونے،ریڈی میٹ کپڑے ،برتن اور دیگر ضروریات زندگی کے اشیاء خوردنوش تقسیم کئے اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل واجد کیانی نے کہا کہ پاک فوج متاثرین کو اس مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑیں گی پاک فوج ہمیشہ متاثرین کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ قبائیلیوں نے پاکستان کے لئے بہت قربانیاں دی ہے قبائلی ایک غیرت مند قوم ہیں اور ہم مشکل کی اس گھڑی میں قبائیلیوں کے ساتھ ہیں اس موقع پر متاثرین نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ اس مشکل کی گھڑی میں پاک فوج نے ہماری مدد کی ہمیں گرم کمبل، گرم کپڑے اور دیگر اشیاء و خوردنوش فراہم کئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ ہر مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے عوام کا ساتھ دیا ہے متاثرین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ہمیں جلد از جلد کلئیر شدہ علاقوں میں واپس بلایا جائے۔

متعلقہ عنوان :