پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ”مخصوص“ افراد کو بلاول ہاوٴس بلائے جانے کے حوالے سے دو خصوصی ڈیسک قائم

بدھ 26 نومبر 2014 15:49

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر ”مخصوص“ افراد کو بلاول ہاوٴس بلائے جانے کے حوالے سے دو خصوصی ڈیسک قائم کر دئیے گئے۔صوبائی ڈیسک میاں منظور وٹو اور مرکزی ڈیسک جہانگیر بدر کی سربراہی میں قائم۔نظر انداز کئے جانے والے جیالے ناراض ہو کر اسلام آباد عمران خان کے جلسے میں شریک ہو سکتے ہیں۔پارٹی کے ضلعی صدور کے خدشات۔

یوم تاسیس کو عوام کے لئے ”اوپن“ کروانے کے لئے سینئر راہنما سرگرم۔پارٹی کی مرکزی قیادت کی جانب سے موٴقف اختیار کیا گیا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پروگرام کو محدود رکھا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ 30نومبر کو لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے دو خصو صی ڈیسک قائم کئے گئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی ڈیسک میاں منظور وٹو جبکہ مرکزی ڈیسک جہانگیر بدر کی نگرانی میں قائم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی صدور یوم تاسیس میں شامل ہونے والے افراد کی لسٹ صوبائی ڈیسک کو دیں گے جو اس لسٹ میں ترمیم کر کے مرکزی ڈیسک کو دے گا۔جسے ذرائع کے مطابق یہ اختیار ہو گا کہ وہ مذید شارٹ لسٹ کر سکتا ہے۔ایک عوامی پارٹی ہونے کی دعویدار جماعت کے یوم تاسیس پر شرکت کے حوالے سے اسقدر سختی نے پارٹی کے ضلعی صدور کو تذبذب کا شکار کر دیا ہے۔

جیالے ضلعی صدور پر مسلسل دباوٴ ڈال رہے ہیں کہ انکے نام بھی لسٹ میں شامل کئے جائیں مگر ضلعی صدور یہ کہہ کر جان چھڑوا رہے ہیں کہ لسٹ فائنل کر کے بھجوا دی گئی ہے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ متعدد ضلعی صدور نے پارٹی قیادت کو اس خدشے سے آگاہ کیا ہے کہ نظر انداز کئے جانے والے جیالے یوم تاسیس کے روز عمران خان کے جلسے میں شریک ہو سکتے ہیں۔ادھر ذرائع کے مطابق پارٹی کے سینئر راہنما یوم تاسیس کو ہر شخص کے لئے اوپن کروانے کے لئے سرگرم عمل ہو گئے ہیں تاہم رانبہ کرنے پر ان افراد کو پارٹی کی اعلیٰ ترین قیادت کی طرف سے یہ پیغام ملا ہے کہ سیکیورٹی کے خدشات کے پیش نظر یوم تاسیس کا پروگرام محدود کیا گیا ہے۔

جسکے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری لاہور میں طویل قیام کریں گے اور ضلع وائیز پارٹی کے تمام جیالوں سے ملا قات کریں گے۔

متعلقہ عنوان :