تحریک طالبان کی خان سید سجنا گروپ کے جنوبی وزیرستان میں قیام امن کیلئے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق

بدھ 26 نومبر 2014 15:47

اسلام آباد /پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء ) کالعدم تحریک طالبان نے طالبان کمانڈر خان سید الیاس سجنا گروپ کے جنوبی وزیرستان میں قیام امن کیلئے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع کے مطابق تحریک طالبان پاکستان نے طالبان کمانڈر خان سید الیاس سجنا گروپ کے جنوبی وزیرستان میں قیام امن کیلئے حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کردی۔تحریک طالبان ذرائع کے مطابق ایک ماہ یا اس سے کم عرصہ ہوگیا ہے کہ طالبان کمانڈر خان سید الیاس سجنا گروپ نے جنوبی وزیرستان میں قیام امن کیلئے حکومت کے ساتھ ڈیل کی ہے ۔