تحریک انصاف کا30نومبر کا جلسہ ، پولیس نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کر لیں

بدھ 26 نومبر 2014 15:47

تحریک انصاف کا30نومبر کا جلسہ ، پولیس نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے30نومبر کے جلسے کے پیش نظر پولیس نے بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں مکمل کر لیں، سہالہ پولیس کالج میں غیر قانونی اجتماع سے نمٹنے اور کنٹرول کرنے کے حوالے سے پنجاب پولیس کے 200اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی گئی،گئی، سہالہ کالج میں 15روزہ تربیت کے بعد اہلکاروں نیپنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزاہ کو عملی مظاہرہ کر کے بھی دکھایا۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پولیس اہلکاروں کے عملی مظاہرے کہ موقع پر پنجاب کے وزیر داخلہ شجاع خانزاہ مہمان خصوصی تھے تقریب میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اجتماع منتشر کرنے کی تربیت اہم قدم ہے، سب سے پہلے نظم و ضبط بہت ضروری ہے، تنظیم، اتحاد، ایمان پر مل کر ملک کو اسلام کاقلعہ بنائیں گے، 30 نومبر کو بے امنی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، افغان صدر سے مذاکرات کا مثبت نتائج نکلنے والے ہیں، آنے والے دنوں میں بھی واہگہ بارڈر جیسے واقعات ہو سکتے ہیں، واہگہ بارڈر واقعہ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی کوئی ذیلی تنظیم ملوث ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل انہوں نے پولیس اہلکاروں کی تربیت کا عملی مظاہرہ دیکھا اور پولیس اہلکاروں کی محنت اور جانفشانی کی تعریف کی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 30نومبر کے جلسے سے نمٹنے کیلئے پولیس اہلکاروں نے بھی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سہالہ کالج میں پنجاب بھر سے آئے ہوئے200 سے زائد پولیس اہلکاروں کو خصوصی تربیتی کورس کرایا گیا، خصوصی کورس میں غیر قانونی اجتماع سے نمٹنے اور کنٹرول کرنے کی تربیت دی گئی جس میں لیڈیز پولیس نے بھی شرکت کی، سہالہ کالج میں 15روزہ تربیت کے بعد اہلکاروں نے عملی مظاہرہ کیا جس میں ہوائی فائرنگ سمیت آنسو گیس کی شیلنگ کی اور متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں