Live Updates

30 نومبر کو اگر حکومت عقلمندی کا ثبوت دے تو کچھ نہیں ہو گا، حکومت نے اگر تحریک انصاف کے جلسہ کو روکنے کی کوشش کی تو زیادہ خرابی ہو گی، تحریک انصاف نے جلسہ میں شرکت کی دعوت ٹی وی پر دی، باضابطہ دعوت نہیں ملی، انتخابی اصلاحات کے بعد ہی ملک میں الیکشن ہو گا

مسلم لیگ(ق) کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین کی پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو

بدھ 26 نومبر 2014 15:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) مسلم لیگ(ق) کے صدر سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ 30 نومبر کو اگر حکومت عقلمندی کا ثبوت دے تو کچھ بھی نہیں ہو گا، حکومت نے اگر تحریک انصاف کے جلسہ کو روکنے کی کوشش کی تو بہت زیادہ خرابی ہو گی، تحریک انصاف نے جلسہ میں شرکت کی دعوت ٹی وی پر دی، باضابطہ دعوت ابھی نہیں ملی، انتخابی اصلاحات کے بعد ہی ملک میں الیکشن ہو گا۔

وہ بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کر رہے تھے۔ سابق و زیر اعظم سینیٹر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ تحریک انصاف اور عوامی تحریک سے کوئی ناراضگی نہیں، اگر تحریک انصاف نے 30 نومبر کے جلسہ کی باضابطہ دعوت دی تو شرکت کریں گے تاہم ابھی تک ہمیں کوئی دعوت نہیں دی جائی، صرف ٹی وی پر ہی دعوت کے چرچے ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے 30 نومبر کے جلسہ کو حکومت نہ روکے اگر پہلے کی طرح عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کوئی گڑ بڑ نہ کی تو کچھ بھی نہیں ہو گا لیکن اگر جلسہ کو روکنے کی بے وقوفی کی گئی تو معاملہ خراب ہو جائے گا۔

ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے فوری انتخابات ہونا نظر نہیں آ رہے، انتخابی اصلاحات کے بعد ہی الیکشن ہوں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات