بھارتی وزیرعظم نے بی جے پی کے ارکان پارلیمنٹ کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے 48 گھنٹوں کی مہلت دیدی

بدھ 26 نومبر 2014 14:53

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) بھارتی وزیرعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے تمام ارکان پارلیمنٹ کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کیلئے 48 گھنٹوں کی مہلت دیدی۔بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کو ہدایت کی ہے کہ جنھوں نے ابھی تک پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر اپنے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں وہ 48 گھنٹوں کے اندر اندر اپنے اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کریں۔

(جاری ہے)

مودی کی جانب سے حالیہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب نریندر مودی پارلیمنٹ میں مسلسل بیرون ملک بینکوں میں پڑے کالے دھن کی رقم کو واپس لانے کی بات کررہے ہیں۔مودی حکومت کے اقتدار کو چھ ماہ مکمل ہونے پر متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے جاری سرمائی سیشن کے دوران کالے دھن کی رقم واپس لانے میں ناکامی کے حوالے سے حکومت پر حملہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :