افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال ہونے دیں گے نہ ہی اپنے ملک میں کسی کو پراکسی وار کی اجازت دیں گے،دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو تعاون کرنا ہوگا، امن اور خوشحالی کے لیے مضبوط رابطے ناگزیر ہیں

افغان صدراشرف غنی کا اٹھارہویں سارک سربراہی کانفرنس سے خطاب

بدھ 26 نومبر 2014 14:53

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ افغان سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی افغانستان میں کسی کو پراکسی وار کی اجازت دیں گے،دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو تعاون کرنا ہوگا۔ امن اور خوشحالی کے لیے مضبوط رابطے ناگزیر ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں اٹھارہویں سارک سربراہی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے کہاکہ وہ اپنی سرزمین کسی اور ملک کے لیے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو تعاون کرنا ہوگا۔ امن اور خوشحالی کے لیے مضبوط رابطے ناگزیر ہیں۔اشرف غنی نے کہاکہ کسی کو انکے ملک میں پراکسی وار کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔انھوں نے کہاکہ غیر ریاستی عناصر کو مددفراہم کرنے کے نقصان دہ اثرات ہوسکتے ہیں اوراس طرح کے اقدامات سے ریاستی نظام غیر مستحکم ہوگا۔