ایس ایس پی مظفرآباد کی ہدایت پر پولیس کی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں شراب برآمد

بدھ 26 نومبر 2014 14:51

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) ایس ایس پی ضلع مظفرآباد عرفان مسعود کشفی کی خصوصی ہدایت پر تھانہ سی آئی اے راجہ زاہد عمر بمعہ نفری کی کامیاب کاروائی دو منشیات فروش گرفتار کر لیے 35 بوتل ولائتی شراب برآمد ، تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے تھانہ راجہ زاہد عمر نے نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر دارلحکومت مظفرآباد کے ایریا تانگہ سٹینڈ سے بدنام زمانہ منشیات فروش راجہ طاہر ولد راجہ سید افسر ساکنہ چکار حال تانگہ سیٹنڈ سے 29 بوتل شراب برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں خواجہ اشعر ولد خواجہ نذیر ساکنہ ساتھرا پارک سے بوتل شراب بر آمد کر لی، دونوں ملزمان کو تھانہ کا مہمان بنا دیا گیا ملزم خواجہ اشعر جو کہ آٹھویں جماعت کا طالبعلم ہے لیکن چند شر پسند اور خفیہ ہاتھوں سے مزکور کو منشیات جیسی لعنت میں ملوث کر رکھا ہے عوامی ، سیاسی ، سماجی حلقوں نے ایس ایس پی ضلع مظفرآباد اور چوکی انچاج تھانہ راجہ زاہد عمر جیسے آفیسران کی کاوشوں کو سرہا ہیاور امید ظاہر کی ہے کہ ایسے آفیسران اپنی محنت اور لگن سے منشیات کے خاتمے کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :