پاکستانی میڈیا نے مشکل گھڑی میں ہمیشہ کشمیری عوام کویاد رکھا، سردار غلام صادق

بدھ 26 نومبر 2014 14:51

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 26نومبر 2014ء) پاکستانی میڈیا نے ہمیشہ کشمیری عوام کو مشکل گھڑی میں یاد رکھا اور آپ نے سندھ سے کشمیر آنے کا جو انتخاب کیا ہے اور آزادکشمیر کو جو اہمیت دی ھے اس پر ہم آپ کے شکر گزار ہیں اور آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سپیکر قانون ساز اسمبلی سردار غلام صادق خان نے صحافیوں کو دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انھوں نے کہا کہ زلزلہ 2005 میں آزاد کشمیر کے60/70 ہزار لوگ ہلاک ہوئے ہزاروں بچے یتیم اور خواتین بے سہارا ہو گئیں نوجوان بوڑھے والدین سے محروم ہوئے لیکن پھر بھی کشمیری عوام نے ہمت نہیں ہاری اور آج وہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو گئے ہیں کشمیر عوام نے بہادری سے اس صدمے کو برداشت کیا اور اپنی تعمیر و ترقی میں لگ گئے پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں کشمیریوں کاساتھ دیا ۔

(جاری ہے)

ہمارے اباؤ اجداد نے کہلاڑیوں اور نیزوں سے ڈوگرہ سامراج سے یہ وطن آزاد کروایا اور اب لوگ اس ملک کی حفاظت کے لئے اٹھ کھڑ ہوئے ہیں اور اس ملک کو بہتر اور خوبصورت بنانے میں لگے ہوئے ھیں ہندوستان آج مقبوضہ کشمیر میں الیکشن افواج کے سہارے پر کروا رہا ہے اور انٹر نیشنل میڈیا کو بھی مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دے رہا گھر گھر فوج کا پہرہ ہے اس وقت وہاں کی بہت نازک صورتحال ہے ایسے میں پاکستانی میڈیا بھی مسئلہ کشمیر پر مزید کوریج دے تاکہ مسئلہ کشمیر بہتر طریقہ سے اجاگر ہو۔

کشمیری پاکستان کو اپنی منزل سمجھتے ہیں اور ہماری کمٹمنٹ پاکستان کے ساتھ ہے ہماری لاشوں سے گزر کر کوئی پاکستان کی طرف دیکھے گا