باجوڑ کی بچیاں میری بچیاں ہیں، کسی غیر فرد یا ادارے کے حوالے نہ کی جائیں: مہتاب عباسی

بدھ 26 نومبر 2014 14:49

باجوڑ کی بچیاں میری بچیاں ہیں، کسی غیر فرد یا ادارے کے حوالے نہ کی جائیں: ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26نومبر 2014ء) خیبرپختونخواہ کے گورنر سردار مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ کراچی سے برآمد ہونے والی بچیوں کو غیر فرد اور ادارے کے حوالے نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی سے برآمد ہونے والی بچیوں کے بارے میں گورنر خیبرپختونخواہ نے سندھ کے وزیراعلیٰ قائم علی شاہ سے رابطہ کیا اور کہا کہ انہیں کسی غیر فرد یا ادارے کے حوالے نہ کیا جائے بلکہ ان کی کراچی میں موجودگی سے متعلق تحقیقات کرائی جائیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ کا کہنا تھا کہ باجوڑ کی کمسن بچیاں میری بچیاں ہیں، ان کی کراچی میں موجودگی سے متعلق تحقیقات کرائی جائیں۔